0

مصر میں بھی اسرائیلی شہری نشانے پر، فائرنگ سے 2 اسرائیلی سیاح ہلاک

مصر میں بھی اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا جانے لگا جہاں دو واقعات میں دو اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ  اسکندریہ کے علاقے  سواری میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار نے دو اسرائیلی سیاحوں اور ان کے مصری گائیڈ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس پولیس اہلکار کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ اسکندریہ ہی کے علاقے Pompey’s Pillar میں پیش آیا جہاں اسرائیلی سیاحوں کے گروپ کو نشانہ بنایا گیا ، اس واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ ہفتے کو شروع ہونے والے حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فورسز کی جھڑپیں اب بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے۔

البتہ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے حملوں میں 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 687 فلسطینی شہید اور 3ہزار 726 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں