
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر جاری کردیں۔
ماہرہ نے انسٹاگرام پر مہندی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس تقریب کے لیے جامنی رنگ کی فراک پہنی جس پر انہوں نے تقریب کی مناسبت سے نارنجی رنگ کا دوپٹہ پہنا۔
تصاویر میں انہیں پھولوں کی چادر تلے اسٹیج پر لایا جارہا ہے، اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔