ECP Election Commision of Pakistan 0

عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا: الیکشن کمیشن

ECP
Election Commision of Pakistan

ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد اور غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام سیاسی جماعتوں، خصوصاً پی ٹی آئی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ اٹھایا۔

اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر وردی والے کو داخل نہ ہونے دیا جائے۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ پر فیڈ بیک لیا ہے، سیاسی جماعتوں نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد اور غیر جانبدرانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں