0

دورہ سعودی عرب، نواز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

نواز شریف اب تک سعودی حکام کے ساتھ دو ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسین نواز، ناصر جنجوعہ سمیت وفد کے دیگر ارکان بھی شریک تھے۔

نواز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے دبئی پہنچیں گے جہاں ان کی وہاں کی مقامی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں