0

فرانسیسی ارب پتی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم

ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک سال بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس نے یہ اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ سے چھین کر اپنے نام کیا۔

پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں رواں سال مئی کے بعد سے مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اکتوبر 2022 میں برنارڈ آرنلٹ نے جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسی طرح دسمبر 2022 میں برنارڈ آرنلٹ نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑا تھا اور مئی 2023 کے اختتام تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے۔

11 سے 16 اکتوبر 2023 کے دوران برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں 6.8 ارب ڈالرز کی کمی آئی اور اس وقت وہ 155.1 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

اس کے مقابلے میں جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 156.3 ارب ڈالرز ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس کے اثاثوں میں رواں برس کے دوران 49.3 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں آنے والی مسلسل کمی نے انہیں پھر سے دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں