0

یورپی یونین کا غزہ کیلئے انسانی بنیادوں پر فضائی راہداری بنانے کا فیصلہ

یورپی یونین نے مصر کے راستے غزہ کے لیے انسانی بنیادوں پر فضائی راہداری بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپین کمیشن کی صدر  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کیلئے مصر کے راستے سے فضائی راہداری کا آغاز کررہی ہے جس کی پہلی 2 پروازیں رواں ہفتے شروع کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ہی مصر اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے غزہ کو انسانی امداد دینے اور بمباری سے تباہ غزہ کی پٹی سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا پر بھی زور دیا تھا۔

دوسری جانب غزہ  میں امدادی سامان بھیجنے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم سے 8 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں امدادی سامان غزہ بھیجنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں شہدا کی تعداد 2800 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں