0

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآبادمیں عبدالغنی بگھیو کے قرآنی قلمی نسخوں کی نمائش اور سیرت النبی ؐکانفرنس کا انعقاد

حیدرآباد (تازہ ترین – اے پی پی۔ 09 اکتوبر2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کے اسمبلی ہال میں عبدالغنی بگھیو کے قرآنی قلمی نسخوں کی نمائش اور سیرت النبی ؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالی موری حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سندھ سوائی خان چھلگری نے خصوصی طور پر شرکت کی ،تقریب میں عبدالغنی بگھیو نے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے اہم پہلوئو ں پر تفصیلی روشنی ڈالی ،اس موقع پر انہوں بتایا کہ میں نے پہلا قرآنی قلمی نسخہ لکھنے کا آغاز 2001ء میں کیا اور 7سال کے عرصے میں مکمل کیا جس کے بعد 3مزید قرآنی قلمی نسخے لکھے اور یوں 23سال کے عرصے میں کل 4قرآنی نسخے تحریر کئے، اس موقع پر عبدالغنی بگھیو نے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآنی نسخوں کی نمائش کی اور ان کی کاوشوں کو حاضرین نے بے حد سراہا ،تقریب میں رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالی موری حیدرآباد غلام محمد بھٹو کے علاوہ یونیورسٹی کے ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات نے شرکت کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں