0

اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے ساس سسر غزہ میں پھنس گئے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کے رشتے دار غزہ میں پھنس گئے۔ 
اسرائیل اور حماس کے درمیان حالیہ کشیدگی میں پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے بھی اپنے رشتے داروں کی غزہ میں پھنسنے کی تصدیق کی ہے۔

حمزہ  یوسف  کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی ساس اور سسر گزشتہ ہفتے والدین سے ملنے غزہ گئے تھے۔

حمزہ یوسف کے مطابق اسرائیلی حکام نے ان کے ساس سسر کو  جلد از جلد غزہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے مگر غزہ میں شدید جنگ اور ناکہ بندی کی وجہ وہاں سے نکلنا نا ممکن ہو چکا ہے۔

حمزہ یوسف کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہیں جانتے ہمارے پیارے بچ پائیں گے یا نہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں