PIA Pakistan International Airline 0

پشاور سے دوحہ جانیوالی پرواز کی فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

PIA 
Pakistan International Airline

پشاور سے دوحہ کے لیے قومی ائیر لائن کی پرواز میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 285 میں پاکستان کی فضائی حدود میں ٹیکنیکل خرابی ہوئی جس پر طیارے کا رخ کراچی موڑ دیا گیا۔

ائیر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں جس وجہ سے طیارے سے مسافروں کو اتار کر لاؤنچ منتقل کیا گیا جنہیں بعد میں دوسرے طیارے سے منزل پر روانہ کر دیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں